آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد بڑا بھائی کہتا ہے کہ اس نے والد صاحب کے کاروبار میں ہاتھ بٹایا اور کام سنبھالا تھا، لہٰذا اب والد صاحب کی میراث میں اسے دیگر ورثاء کی بہ نسبت زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔ کیا اس کی یہ بات درست ہے؟(عبد الرحمن، صوابی)
جواب:۔بڑے بھائی نےوالد کے ساتھ تعاون کیا تھا تو اسے اس کااجرملے گا ،مگر اس تعاون اوراحسان کی وجہ سے بڑابھائی اپنے حصے سے زیادہ کا مستحق نہیں۔(شامی4/325، کتاب الشرکۃ فصل فی الشرکۃ الفاسدۃ،ط؛ سعید)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk