آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ مسلمان کا با اخلاق غیرمسلموں، جن میں یہودی ،احمدی ،سکھ ،ہندو اور ملحد شامل ہوں، سے دوستی کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ مسلمان کا کسی بھی غیر مسلم سے قلبی تعلق اور دوستانہ رکھناجائز نہیں ہے، البتہ معاملات ان سے کئے جاسکتے ہیں۔ احمدیوں کے علاوہ باقی غیر مسلم جو اپنے آپ کو غیرمسلم ہی کہتے اور سمجھتے ہیں ،ان سے رسمی بات چیت اور علیک سلیک جائز ہے، مگرقادیانیوں کے ساتھ کسی طرح کاتعلق جائز نہیں۔( الزواجر عن اقتراف الکبائر لابن حجر الہیثمی (1/15، مقدمہ، ط، دارالمعرفۃ، بیروت)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk