• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقی نظارہ ہے جس میں روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش برسنے لگی ۔

 سائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش

جیسے ہی سرخ بارش برسی تو لوگوں نے سرخ بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنی شروع کر دی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے آنیوالے دلچسپ کومنٹس بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

کسی نے اس سرخ بارش کو انگلینڈ کی فتح سے لنک کر دیا تو کسی نے خدا کا عذاب قرار دیا ، کسی نے ہارر فلم سے منسلک کر دیا تو کسی نے یہ ڈارونا خوب کہا۔

 سائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش

بہر حال یہ تو صرف لوگوں کا خیالی پلاؤ تھا تاہم حقیقت میں اس علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکٹری کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔

روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا تھاکیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔


تازہ ترین