لاہورہائیکورٹ نےبلاول بھٹوزرداری اورآصف زرداری کی نااہلی کی درخواست مستردکردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔
عدالت نے اقتدار حیدر کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
درخواست گزار کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے منشور پر پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا۔
درخواست میں موقف ا ختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو استعمال کررہے ہیں،ان کا یہ اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوکی ذیلی شق دو کی خلاف ورزی ہے۔قوانین کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتی۔
درخواست میں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔