• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینیڈا میں ہیٹ ویو نے 33 افراد کی جان لے لی

کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر جاری، صوبے کیوبک میں گرمی کی شدت نے 33 افراد کی جان لے لی ۔


ہیٹ ویو نے کینیڈا کےوسطی اور مشرقی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کیوبک کے شہر مانٹریال میں گزشتہ روز درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئیں جن کی عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صوبہ کیوبک کے جنوبی حصے، صوبہ اونٹاریو اور بحراوقیانوس کے علاقے شامل ہیں جب کہ ہیٹ ویو کا آغاز 29 جون سے شروع ہوا جو جلد ختم ہوجائے گا۔

کینیڈا میں گزشتہ کئی دہائیوں میں حالیہ گرمی کی لہر شدید ترین ہے۔حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔

شہری گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مقامات اور پارکوں کو رخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین