• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

جنگ نیوز

عالمی کپ فٹ بال 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ہے۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

روس میں جاری فیفا عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج تیسرے کواٹر فائنل کا فیصلہ ہوگیا جہاں انگلینڈ نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد سوئیڈن کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سوئیڈن کا ایونٹ میں کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

میچ میں پہلا گول انگلش ٹیم کی جانب 30ویں منٹ میں ہوا جب ہیری مگوائیر نے گول اسکور کیا جبکہ ٹیم کا دوسرا گول دوسرے ہاف کے 58ویں منٹ کے کھیل کے دوران ہوا جب ڈیلے آلی نے گول کرکے حریف سوئیڈن کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل کرلی ۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

سوئیڈن ٹیم میچ میں جارحانہ کھیل پیش کرنے پر بھی انگلینڈ کے خلاف کوئی گول نہ کرسکی اور آخرمیں انگلش ٹیم سے منہ کی کھانی پڑی اور انگلینڈ سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

میچ کے 87ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی ہیری مگوائیر اور سویڈن کے جان گوئڈتی کو ریفری نے پیلے کارڈ دکھائے جبکہ میچ کے اختتامی مراحل میں 94ویں منٹ میں سویڈین کے سیبسٹیئن لارسن کو بھی پیلا کارڈ دکھا کر وارننگ دی گئی تھی۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنل میں، سوئیڈن باہر

واضح رہے کہ ایونٹ کا چوتھا کوارٹر فائنل اب سے کچھ دیر بعد میزبان روس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں جیتنے والی ٹیم انگلینڈ سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔ 

تازہ ترین