لاہور(نمائندہ جنگ )نیلم جہلم پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم ہدف عبور کر لیا۔ یونٹ 2 کے ریلائی ایبلٹی پیریڈ مکمل کرنے کے بعد پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی دو گنا ہو گئی ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو 484 میگاواٹ بجلی مہیا کر رہا ہے۔