• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم، آزاد امیدوار نے تحریک انصاف، ن لیگ کو مشکل میں ڈال دیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)راجہ سفیر اکبر کی دینہ اور ڈومیلی میں کارنر میٹنگ جلسوں میں تبدیل ہو گئی، تحریک انصاف اور ن لیگ کو سخت پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 25 راجہ سفیر اکبر نے گزشتہ روز ڈومیلی اور دینہ میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا ،جو کہ عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے جلسوں میں تبدیل ہو گئی، ان کومختلف برادریوں اور دھڑوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ کرائی راجہ سفیر اکبر نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومتی اور ذاتی وسائل بروئے کار لاونگا۔

تازہ ترین