جہلم(طارق مجید کھوکھر) احتساب عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد پولیس فورس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے پٹرولنگ میں اضافہ کر کے پورے شہر میں ڈیوٹی دینی شروع کر دی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید مصطفی تنویر نے جہلم شہر کے تمام بازاروں اور چوک شاندار کے ساتھ ساتھ جی ٹی ایس چوک اور تمام شہر میں پولیس فورس بجھو ا دی ہے ،جو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ابھی تک مسلم لیگ ن کی طرف سے احتجا ج کا کوئی پروگرام سامنے نہیں آیاہے، وہ اپنے قائد خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے احکامات کے منتظر ہیں،جس کے بعد کوئی لائحہ عمل طے ہوگا۔