• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر پرویز چوہدری پہلا مکینیکل ہارٹ ٹرانسپلانٹ کریں گے

لاہور(پ ر)عالمی شہرت یافتہ ہارٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کراچی سندھ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلا مکینیکل ہارٹ ٹرانس پلانٹ کریں گے ۔ دل کی مریضہ نفیسہ بی بی جن کی عمر 62 سال ہے اور ان کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا ہے کے دل کا ٹرانس پلانٹ کیا جائے گا۔ اسی حوالے سے 11 جولائی کو دن 11 بجے ڈاکٹر پرویز چوہدری نیشنل انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے اور اس جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
تازہ ترین