جہلم(طارق مجید کھوکھر)ہم نے سیاست کا عبادت کے طور پر سرانجام دینے کا عزم کیا ہوا ہے،جبکہ یہ ملک اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک تحفہ کی حیثیت میں دیا تھا جس میں اللہ کے نظام کا نفاذ کر کے ہم یہودی لابی کو شکست سے دو چار کریںگے۔ان خیالات کااظہار تحریک لیبک یارسول اللہ ﷺ کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 66جہلم 1سے چوہدری خالد تنویر،پی پی 25سیدا میر عرفان ،حلقہ پی پی 26ملک شوکت آف النگ،حلقہ این اے 67سید نعمان شاہ نے اپنی انتخابی مہم کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود کی طرف سے جاری کردہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ملکر نوازشریف اور عمران خان کی آشیر باد پر ختم نبوت کے خاتمہ کا بل پیش کیا جبکہ یہ کچھ لوگوں کی سمجھداری کی وجہ سے بے نقاب ہوا اور یہ لوگ وہ نہ کر سکے جو ان سے یہودی طاقتیں کروانا چاہتی تھیں جو لوگ اپنے مذہب کے ساتھ مخلص نہیں ہیں وہ ملک اور قوم کے ساتھ کیا مخلص ہوںگے۔