• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجۂ حرارت بڑھ گیا، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی آنے کی امید

درجۂ حرارت بڑھ گیا، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی آنے کی امید

پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آج شمالی علاقہ جات میں درجۂ حرارت بڑھ گیا ہے، جس سے شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر موجود برف پگھلے گی اور دریاؤں میں پانی کی صورت حال بہتر ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ارسا کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، امید ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں برف پگھلنے سے پانی کی آمد میں اضافہ ہو گا۔

ارسا نے ڈیموں کی صورت حال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ ہے، جبکہ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی انتہائی سطح 1242فٹ ہے۔

ارسا نے یہ بھی بتایا ہے کہ چشمہ جھیل میں کم ازکم آپریٹنگ لیول 638اعشاریہ 15 فٹ ہے، جبکہ اس جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

تازہ ترین