• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت

امریکا افغان حکومت اورطالبان کے مذاکرات کی حمایت کرےگا

امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی حمایت کرےگا۔

مائک پومپیوگزشتہ روزغیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سےملاقات کی۔

امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نےکابل میں اعلان کیا ہے کہ امریکا ان مذاکرات کااہتمام کرنےاورحصہ بننے سے بھی گریز نہیں کرےگا۔

افغانستان پرعالمی دو روزہ کانفرنس سعودی قیادت میں جدہ اور مکہ مکرمہ آج سےشروع ہوگی ۔

امریکا افغان حکومت اورطالبان کے مذاکرات کی حمایت کرےگا

یہ کانفرنس اسلامی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔

کانفرنس میںنا صرف افغانستان کے ممتاز علماء شریک ہونگے بلکہ دنیا بھر کے منتخب علماء بھی مدعو ہوں گے۔

کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد اور ہرطرح کی دہشتگردی ، انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا ہے۔

تازہ ترین