یوں تو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے تاہم یورپ میں کار ریس دوران خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔
یہ واقعہ یورپی ملک میں جاری کار ریس کے سنسنی خیز مقابلے میں پیش آیا جب دشوار گزار ٹریک پرایک کھلاڑی ریس لگا رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں کار کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی کئی فٹ بلند ہوا میں اچھلہ اور دورجا کر رکی۔
رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثہ میں ڈرائیور خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا جبکہ اس دوران وہاں موجود افرادبھی حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔