• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لتحیات کے آخر میں کلمہ شہادت پورا پڑھنا افضل ہے ؟

تفہیم المسائل

سوال:۲-التحیات کے آخر میں کلمہ شہادت پورا پڑھنا افضل ہے، کچھ حذف کرنے کا حکم کیاہے ؟(محمددانیال احمد ،ملتان)

جواب: دونوں قعدوں میں پورا تَشَہُّد پڑھنا واجب ہے ،ایک لفظ بھی چھوڑا تو واجب ترک ہوگا اورسجدۂ سہو لازم ہوگا،علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:قعدۂ اخیرہ میں تَشَہُّد واجب ہے اور اسی طرح قعدۂ اُولیٰ میں بھی تَشَہُّد واجب ہے اور یہی صحیح ہے ،جیساکہ ’’السراج الوہاج ‘‘ میںہے ،یہی صحیح ترین ہے ،محیط السرخسی میں اسی طرح ہے ،(فتاویٰ عالمگیری ،جلد 1،ص:71)‘‘۔

تنویرالابصار مع الدرالمختار میں ہے :ترجمہ:’’ دونوں قعدوں میں پورا تَشہُّدپڑھناواجب ہے اور تَشَہُّدکے بعض حصے کے ترک کرنے پر بھی سجدۂ سہو کرے گا، جیساکہ پوری اَلتَّحیات ( تَشَہُّد) کے ترک کرنے پر سجدۂ سہو لازم ہے،یہی حکم ہر قعدے کاہے ،یہی صحیح ترین ہے،(جلد3،ص:214،دمشق)‘‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین