• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وطنِ اقامت کے قریب دوسرا وطن بنانا اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں اپنے گھر سے دور ملازمت کرتا ہوں جو کہ تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ میں نے ملازمت کے دوران رہائش یہیں رکھی ہے۔چاریا پانچ دن بعد گھر جاتا ہوں ۔ اب میں ملازمت اسی جگہ پر کرتا ہوں، لیکن اپنی رہائش تبدیل کی ہے۔پہلی رہائش پر میں نے ایک مرتبہ پندرہ دن گزارے تھے اور دوسری رہائش جو پہلی رہائش سے 16 کلومیٹر دور ہے، ابھی تک یہاں پانچ سے زیادہ دن نہیں گزرےتو اس حوالے سے نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔ اس دوسری جگہ جب تک آپ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہیں کریں گے،اس وقت تک آپ یہاں مسافر رہیں گے، مگرشرط یہ ہے کہ جائے ملازمت سے آپ نے مستقل رہائش ختم کردی ہو اوردوسری جگہ پہلے شہر کے علاوہ کوئی اورشہر یا بستی ہو۔(الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 132)

تازہ ترین
تازہ ترین