• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اپنی جان کی حفاظت کیا کریں۔‘‘
میں اکثر ان سے کہتا تھا۔
وہ قہقہہ لگاتے تھے۔
بشیر بلور بے خوف آدمی تھے۔
ان دنوں دہشت گردی عروج پر تھی۔
ان کی بہادری بھی عروج پر تھی۔
وہ خاص سیکورٹی کے بغیر ہر جگہ پہنچ جاتے تھے،
عوام سے رشتہ برقرار رکھتے تھے۔
ایک دن دھماکے کے بعد میں نے انھیں سمجھانا چاہا،
’’بلور صاحب! احتیاط کریں۔
دشمن آپ کی تاک میں ہے۔
خدا نخواستہ کچھ ہو گیا تو آپ کا گھر کون سنبھالے گا؟‘‘
بشیر بلور نے ہارون کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا تھا،
’’میرا بیٹا جوان ہو گیا ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین