• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے بلور خاندان کی نہ ختم ہونے والی مشکلات

لاہور(صابرشاہ)تحقیق سےظاہرہوتاہےکہ فاٹاکی باجوڑایجنسی سے تعلق رکھنےوالااور ہندکو بولنے والا پشاور کابلورخاندان گزشتہ دودہائیوں کےدوران کئی افسوسناک اموات دیکھ چکاہے۔ 25جولائی 2018 کےانتخابات سے14روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کےامیدواربیرسٹرہارون بلورمرحوم بشیربلورکےبیٹےکئی دیگر افراد کے ساتھ ایک مبینہ خودکش حملے میں شہید ہو گئے۔ ہارون بلور کی شادی سابق صدرغلام اسحاق خان کی پوتی کےساتھ ہوئی،بلور فیملی منگل (10جولائی)کو یہ ایک نیاسانحہ ہوا۔ غلام اسحاق خان کی ایک اور پوتی کی شادی سابق پاکستانی وزیرِ خارجہ گوہر ایوب اور سابق پاکستانی صدر اور آرمی چیف ایوب خان کے پوتے عمر ایوب خان کے ساتھ ہوئی۔ 3اپریل1997کواین اے-I میں ضمنی الیکشن کےدوران سابق وزیرِریلوےحاجی غلام احمد بلور کے بیٹےشبیراحمد بلورپشاورمیں وزیرباغ کےعلاقےمیں فائرنگ کےایک واقعے میں مارے گئے تھے۔ 22 دسمبر 2012کوغلام بلورکےچھوٹے بھائی بشیراحمدبلور(تاریخ پیدائش یکم اگست 1943، پشاور) ایک خودکش حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ ان پر5واں جان لیوا حملہ تھااور معمول کے مطابق ان کے پاس کوئی گارڈز نہیں تھے۔ بشیربلور نے دوبار اے این پی ےکے قائم مقام صدرکےطورپرخدمات سرانجام دیں،ایک بار بیگم نسیم ولی خان کےمستعفیٰ ہونے کےبعداوردوسری بارجب افضل خان لالامستعفیٰ ہوئے تھے۔ بلورنےاےاین پی کے صوبائی صدرکےطورپربھی خدمات انجام دیں۔ 1969میں انھوں نےحاجی گل محمدالمعروف گُل بابوکی بیٹی سےشادی کی، جو پشاور کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ الیکشن 2008 کےبعدانھیں وزیراعلیٰ بنایاجاناتھا، لیکن بعد میں امیر حیدر خان ہوتی کو اس عہدے کی پیشکش کردی گئی۔ اس کی بجائے انھیں کے پی اسمبلی میں اے این پی کا پارلیمانی لیڈراور مقامی حکومت اوردیہی ترقی کاوزیربنادیاگیا۔ بشیربلورکانمازِ جنازہ اگلےہی دن کرنل شیرخان آرمی سٹیڈیم میں پڑھایاگیا، جہاں سنگین سیکیورٹی خدشات کے باوجودکم ازکم 2لاکھ افراد شریک ہوئے۔ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہےکہ ستمبر2012میں بشیر احمد بلور نےاپنےبھائی غلام احمد بلور کےبیان سے خود کوالگ کرلیاتھا، جنھوں نےاسلام مخالف فلم ’’انوسنس آف مسلمز‘‘بنانےوالےکوقتل کرنےوالے کوایک لاکھ امریکی ڈالر دینےکی پیشکش کی تھی۔ اخبارات کےریکارڈظاہرکرتے ہیں کہ غلام احمد بلور نےاس حوالےسےطالبان اور القاعدہ کی مدد بھی مانگی تھی اور یہ کہاتھاکہ اگرکالعدم تنظیمیں بھی گستاخانہ فلم بنانے والےکوقتل کرتی ہیں تو انھیں بھی انعام دیاجائےگاجس کاانھوں نےاعلان کیاتھا۔ غلام بلور کےبیان کےبعدان پر اوران کی پارٹی پرتنقید کی گئی۔ 9دسمبر2014کو مرحوم بشیراحمد بلور کےبیٹےعثمان بشیربلوراسلام آباد میں ایک ہارٹ اٹیک کےباعث فوت ہوگئے۔ 40سالہ عثمان اپنےموت کےوقت پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈ سٹریز کے صدرتھے،اور اس سے پہلے2010سے 2011 تک وہ خیبرپختونخواچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کےبھی صدر تھے۔ ان کی شادی سابق وفاقی وزیرارباب نورمحمدکی بیٹی سے ہوئی تھی۔ 7جنوری2016کو غلام بلورکی بیوی خورشیدبیگم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ بلوردن خان کے 78سالہ بیٹےحاجی غلام احمد بلور 25 دسمبر 1939کوپشاورمیں پیداہوئےتھے۔ وہ چار بھائیوں میں سب سے بڑےتھے۔ غلام احمد بلور پہلی بار 1965میں سیاسی منظرنا مے پرنظر آئےجب انھوں نے فاطمہ جناح کی الیکشن مہم میں حصہ لیا تھا، جب وہ ملکی حکمران ایوب خان کے خلاف صدرکی سیٹ کیلئے لڑ رہی تھیں۔ 1970میں کالاباغ ڈیم کےسب سے بڑے مخالفین میں سے ایک غلام احمد بلورامن پسند پختون رہنما باچاخان کےقریبی ساتھی بن گئے۔ صرف اجمل خٹک اور افضل خان لالا ہی نیشنل عوامی پارٹی جو اب عوامی نیشنل پارٹی کہلاتی ہے،کےساتھ رہ گئے تھے، 1973میں نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت کے صرف تین سال بعد غلام احمد بلورکوگرفتارکرلیاگیا اور تین ماہ تک قید میں رکھاگیا۔ انھیں دوبارہ 1974میں گرفتارکیاگیا اور ایک بار پھر 4ماہ تک جیل میں رکھاگیا۔ 1975میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے چاروں بلور بھائیوں کو گرفتارکرلیا جن میں حاجی غلام بلور بھی شامل تھے۔ بلورخاندان کا ایک مشہور شاپنگ سنٹرکوتباہ کردیاگیا اور بلورہائوس کوخالی کرالیاگیا۔ 1976میں غلام بلور کوحیدرآبادسازش کیس میں گرفتارکرلیاگیا اور دوسال کیلئےحیدرآبادسندھ جیل بھیج دیاگیا۔ 1982میں غلام بلور کوہری پورجیل میں تین ماہ گزارنے پڑے ۔1983میں وہ اوران کےبھائی بشیربلور کوایک بارپھرگرفتارکرلیاگیااور ایک سال کیلئے جیل بھیج دیاگیا۔ مارچ2012میں بلوربھائیوں میں سےایک الیاس احمدبلورچوتھی مدت کیلئےسینیٹرمنتخب ہوئےوہ عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ سے ماضی میں تین بارسینٹ کےرکن منتخب ہوئے تھے۔ الیاس نےبطورصدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےخدمات سرانجام دیں جبکہ ان کابیٹا غضنفربلور 31دسمبر2017کوکراچی کے بزنس مین حاجی غلام علی کو64ووٹوں سےشکست دےکرایف پی سی سی آئی کےصدرمنتخب ہوئےتھے۔

تازہ ترین