جہلم(طارق مجید کھوکھر)عوام باشعور ہو چکے ہیں جبکہ آزمائے ہوئے لوگوں کو آزمانے کی ان میں ہمت نہیں ہے ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی کے سابق صوبائی رہنما خدمت گروپ کے سالار لشکر چوہدری سکندر آف پھلائیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ قانون اور میرٹ کی بات کرنے والا کپتان شاید اپنا بنیادی منشور بھی بھول چکا ہے وہ ملک میں تبدیلی لانا چاہتا تھا جبکہ دوسری جماعتوں سے آکر لوگوں نے جماعت میں تبدیلی لائی۔جس سے ان کا بنیادی منشور تو لوگ بھول چکے ہیں ۔جبکہ دوسری جماعتوں سے آنے والوں نے ووٹروں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت گروپ کے امیدوار حلقہ این اے 66جو پی ٹی آئی کا ضلع جہلم میں دل تھے اور انہوں نے سابقہ انتخابات میں 62572ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ق کی طرف سے امیدوار چوہدری فرخ الطاف نے 36878ووٹ حاصل کیے تھے ،چوہدری محمد ثقلین کی قربانیاں اور جدوجہد تو کام نہ آسکی لیکن جذبہ خدمت نے کام آکر چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ دے دیا۔لیکن عوام کے اصرار پر اور پی ٹی آئی کے اصل ورکرز کے احتجاج پر اس زیادتی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے چوہدری محمد ثقلین اپنی ٹیم جس میں حلقہ پی پی 25سے راجہ سفیر اکبر حلقہ پی پی 26راجہ ظفر اقبال آف وگھ آج میدان میں ہیں اور عوام جس طرح ان کا حلقہ میں استقبال کررہے ہیں یہ 25جولائی کے نتائج بتائیںگے کہ اصل اور نقل میں کیا فرق ہوتا ہے۔