• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ،سیکیورٹی مانگ لی

چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ،سیکیورٹی مانگ لی

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے وزارت داخلہ سےسیکیورٹی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ جان کوخطرہ ہےایف سی اورپولیس کےدستےدیئےجائیں۔

ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضانےدرخواست میں کہا ہےکہ کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور پشاور حملے کے بعد ان دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے درخواست سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی،چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ چیف الیکشن کمشنرکی درخواست کو سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے غو کے لئے رکھے گی۔

تازہ ترین