• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں لیگی کارکنان کی گرفتاریاں،شاہرائوں پر کنٹینرز

لاہورمیں لیگی کارکنان کی گرفتاریاں،شاہرائوں پر کنٹینرز

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد سے قبل لیگی کارکنان متحد ہونا شروع ہوگئے ،نتیجے میں لاہورپولیس نے کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔

پولیس نے لاہور کےمختلف علاقوں میں رات گئےکریک ڈائون کرتے ہوئے یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرزسمیت 50 سے زائدکارکنان کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ گرفتاریوں کےخلاف ن لیگ کےکارکنوں نے تھانوں کےباہراحتجاج بھی کیاہے۔

دوسری جانب نوازشریف کی آمد سےقبل پارٹی احتجاج روکنے کےلیےلاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دئیے گئےجبکہ ٹرک اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ میں  ٹرانسپورٹرز نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ پولیس نے گاڑیاں بند کرکے تمام دستاویزات قبضے میں لے لیں ، نگراں حکومت نے ٹرانسپورٹرز دشمنی کا ثبوت دیاجبکہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث کاروبار متاثرہو رہا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس نے بھی جمعہ یعنی تیرہ جولائی کو نواز اور مریم کی آمد کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیاجبکہ مختلف ائیرلائنز کا کل بیرون ملک سفر کرنے والوں کووقت سے 6گھنٹے پہلے پہنچنےکا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین