• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی اور ایچ ڈی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

اے این پی اور ایچ ڈی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان کوئٹہ کے حلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی جس کے بعد دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹیوں کی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بعدہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی این اے265پراے این پی کےامیدوار کی حمایت کرےگی جبکہ اےاین پی صوبائی حلقہ پی بی 26اور27پرایچ ڈی پی کےامیدواروں کی حمایت کرےگی۔

اس بات کا اعلان اےاین پی کےصوبائی صدراصغرخان اچکزئی اور ایچ ڈی پی کےچیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کوئٹہ میںمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔

اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اے این پی، ایچ ڈی پی اور بی این پی کے درمیان مختلف امور پر سیاسی اتفاق موجود ہےتاہم انتخابی اتحاد کے حوالے سے بی این پی سے ڈیڈ لاک ہے جسے دور کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اصغر خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جب جلا وطن ہوئے تھے تو وہ ایک ڈیل کے تحت وطن واپس آئے تھے اب وہ سزا ہونے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اورانہیں عدلیہ کا سامنا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین