• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال میں کرونارتنے کی شاندار سنچری ، سری لنکا 287پر ڈھیر

گال میںکرونارتنے کی شاندار سنچری ، سری لنکا 287پر ڈھیر

جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ آج گال میں شروع ہوا جہاں اوپنر کرونارتنے کی ناقابل شکست سنچری کے باوجود سری لنکا287 رنزپر ڈھیر ہوگئی تاہم جنوبی افریقا کی ایک وکٹ 4 رنز پر گر گئی ہے۔

گال ٹیسٹ کے پہلے دن لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر کرونارتنے نے شاندار بیٹنگ کی اورناقابل شکست رہتے ہوئے 158رنز اسکور کیےاور بیٹ کیری کیا لیکن دیگر کھلاڑی ان کا بھرپور ساتھ نہ دے سکے ۔

ٹیم کی جانب سے گوناتھلاکا 26 اورمینڈس 24 رنز اور گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے سندکان 25 رنز بناکر نمایاں رہےجبکہ پروٹیز بولرز کی جانب سے ربادا نے 4 اور تبریز شمسی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

لنکن ٹیم کے 287رنز کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر4 رنز بنا لیے جبکہ آئوٹ ہونے والے پروٹیز بیٹسمین ایڈن مارک رام تھےجو صفر پر ہی ہیراتھ کا شکار بن گئے۔

تازہ ترین