• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر صاحب بڑے ملک کے بڑے صوبے کے بڑے عہدے دار ہیں۔
عہدہ ملنے سے پہلے میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔
ان کا کتب خانہ دیکھا،
بلا شبہ ہزاروں کتابیں تھیں۔
عالمی اور سیاسی تاریخ کی کتابیں،
قوموں کے عروج و زوال کو بیان کرتی کتابیں،
آمروں اور جمہور کی لڑائیوں کا احوال بتاتی کتابیں،
سیاست دانوں کی کتابیں،
بڑے لوگوں کے قول اور فعل میں تضاد کو اجاگر کرتی کتابیں۔
میں نے پوچھا،
’’سر! ان کتابوں سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟‘‘
پروفیسر صاحب نے فرمایا،
’’یہ کہ اقتدار ملنے پر آدمی کی یادداشت چلی جاتی ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین