• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیرتفتیش زرداری کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا،شیری رحمٰن

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن نے کہا کہ بغیرتفتیش کےآصف زرداری کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیااورکیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا ہے، قبل از انتخابات دھاندلی جیسی باتیں ہورہی ہیں۔ جمعرات کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کے کارکنان کو اٹھایا جا رہا ہے، ہمارے ورکرز پر دبائو ڈالا جا رہا ہے، آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس اچانک کھول دیا گیا، بغیر تفتیش کے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، قبل از انتخابات دھاندلی جیسی باتیں ہورہی ہیں، کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن کو سیکورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، قواعد و ضوابط سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، ہماری جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہےوفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے لوگوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی الیکشن موخر کرنے کی حامی نہیں ہے۔

تازہ ترین