• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیئٹ کےملازمین کرسٹیانورونالڈو سے کیوں ناراض ہیں؟


اطالوی کارساز ادارے فیئٹ کے کارکنوں میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی اسپین میں ریئل میڈرڈ سے اٹلی میں یُووَینٹوس ٹیورین منتقلی پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

کارکنوں کی ٹریڈ یونین یو ایس بی کے مطابق یہ بات قابل قبول نہیں کہ اس ٹرانسفر کے لیے سینکڑوں ملین یورو خرچ کیے جائیں۔

یونین نے کہا ہے کہ کارکنوں کی طرف سے سالہا سال تک بے تحاشا مالی قربانیاں دیے جانے کے بعد دستیاب وسائل اس طرح خرچ نہیں کیے جانا چاہئیں۔

اطالوی فٹ بال کلب یُووَینٹوس ٹیورین کا کنٹرول اَگنَیلی خاندان کے پاس ہے، جو فیئٹ کے حصص کا سب سے بڑا مالک بھی ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق رونالڈو کی ٹرانسفر پر ساڑھے 300ملین سے 400ملین یورو تک لاگت آئے گی۔

تازہ ترین