• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ،امیدواروں کی مختلف برادریوں سےملاقاتیں جاری

جہلم(طارق مجیدکھوکھر) این اے 67میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میںسخت مقابلہ متوقع ،تفصیلات کے مطابق این اے 67میں پی ٹی آئی کے امیدوار فواد حسین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی آمنے سامنے، جبکہ سید نعمان حیدر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار بھی دوڑ میں شامل۔ انتخابی مہم کے عمل میں ووٹروں سے رابطہ کیے جاری۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان مختلف برادریوں کی ناراضگیوں کو دور کر کے صلح کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اس وجہ سے لوگ گروپوں کی حیثیت سے اپنی برادریوں کے لوگوںکے ساتھ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے فواد حسین کی بھی انتخابی مہم زور و شور سےجاری ہے ،جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید نعمان حیدر شاہ بھی اپنی الیکشن کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہے ، لیکن اس کافیصلہ 25جولائی کو ووٹ ڈالنے کے وقت عوام کرے گی کہ کون آنے والے حالات میں مقدر کا سکندر بنے گا ۔  

تازہ ترین