• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ پر مسلح ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے لگے تو شہری کے شور شرابے پر قریب موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کے لیئے للکارا،اس دوران ملزمان گھبرا کر رقم روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے،ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر نورانی نے بتایا کہ اللہ دتہ نامی شہری جو کہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفرخت اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے داؤد چورنگی پر واقع بینک سے ساڑھے سات لاکھ روپے لیکر نکلا تو ملزمان نے اسکا پیچھا کیا اور مرغی خانہ پراس کے پاس رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی ،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹریفک روک کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے برآمد کر کے شہری کے حوالے کر دیئے۔
تازہ ترین