• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، عادل رشید

نواز شریف کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، عادل رشید

نواب شاہ( رپورٹ : محمد انور شیخ) میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے جو کام کیا ہے وہ ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ میاں نواز شریف کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ان پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے یہی ان کی جیت ہے، آج بھی لاکھوں کارکنان اپنے قائد کے پیچھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما عادل رشید نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی۔ ریلی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نیب کے اندھے قانون نے جس طرح میاں نواز شریف اور مریم نواز گرفتار کیا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں نیب اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس میاں نواز شریف کے خلاف ثبوتوں کے انبار ہیں مگر حقیقت میں وہ ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔عادل رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا پہلے گھنٹوں بجلی بند ہوتی تھی، انہوں نے اپنے وعدوں کے مطابق ہزاروں میگا واٹ بجلی بنائی اور آج پورے ملک میں وافر مقدار میں بجلی فراہم کی جارہی ہے نواز شریف نے سی پیک منصوبہ شروع کروایا جو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے ملک بھر میں موٹرویز کا جال پھیلا دیا یہی نواز شریف کا قصور تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ختم نہیں کیاجاسکتا آج بھی لاکھوں کارکنان اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ریلی میں شریک کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی بھی کی، انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

تازہ ترین