• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کمیشن کے چیئرمین کا جیکب آبادکے فراہمی آب کے منصوبے کادورہ ، کام کاجائزہ لیا

واٹر کمیشن کے چیئرمین کا جیکب آبادکے فراہمی آب کے منصوبے کادورہ ، کام کاجائزہ لیا

جیکب آباد(نامہ نگار)واٹر کمیشن کے چیئرمین کا جیکب آبادکے فراہمی آب کے منصوبے کادورہ جاری کام کاجائزہ لیا امیر مسلم ہانی کو واٹرسپلائی سے مضر صحت پانی فراہم کرنے اور یو ایس ایڈ کے ناقص کام کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی نے گزشتہ روزجیکب آبادپہنچے اور واٹر سپلائی کا دورہ کرکے یوایس ایڈ کی جانب سے دوسرے لیگون کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس موقع پر سیکریٹری آبپاشی جمال مصطفیٰ شاہ،ڈی سی جیکب آباد عمران علی ،یوایس ایڈ کے ایس ایم شاہد ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے عبدالوہاب سہتو ،ٹی ایم او ودیگر ان کے ہمراہ تھے ایس ایم شاہد نے امیر مسلم ہانی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ واٹر سپلائی کی 6نئی موٹریں منگوائی ہیں نیا جنریٹر اور ٹرانسفارمر بھی خریدے ہیں جوجلد نصب کیے جائیں گے پانی کی فراہمی بھی جلد شروع ہوگی ۔

تازہ ترین