• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ہونیوالے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کا ٹریفک پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کا ٹریفک پلان جاری چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد معصوم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے زکریا یونیورسٹی اور این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ میں آج 15جولائی کو ہونیوالے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق زکریا یونیورسٹی اور این ایف سی انسٹیٹیوٹ کی طرف جانیوالے راستوں اور انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز میں پارکنگ کیلئے ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے ۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں آنیوالے امیدواران کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے خالی پلاٹ عقب علی ہال زکریایونیورسٹی میں انتظام کیا گیا ہے جبکہ این ایف سی انسٹیٹیوٹ میں آنیوالے امیدواران کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مسجد چوک کے بالمقابل پلاٹ میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کو مختص کی گئی جگہ میں پارک کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین