• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری نظام فیصلہ کن موڑ پر ہے : شاہد محمود خان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماسابق ممبر صو بائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں نوازشریف کی جرات مندانہ وطن واپسی پر ہونے والے سلوک نے ان کی سیاسی قدرو منزلت میں اضافہ کر دیا۔25جولائی کو عام انتخابات کے سرپرائز نتائج آئیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا کے ذریعے تبدیلی اور نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں کو ملک و قوم سے زیادہ وزیراعظم بننے کی فکر ہے۔ شاہد محمود خان نے کہا کہ جمہوری نظام فیصلہ کن موڑ پر ہے ۔شفاف الیکشن ناگزیر ہیں سینٹ کے چیئرمین کی طرح وزیراعظم آیا تو پاکستان کے ساتھ بدترین مذاق ہوگا ۔
تازہ ترین