• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مستونگ جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے متفقہ جدوجہد کی ضرورت ہے ‘ بی اے پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیدار ان اور کارکنان سانحہ مستونگ پر انتہائی سوگوار ہیں ہفتہ کو مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پارٹی کے بانی اور پی بی 29سے امیدوار سعید ہاشمی کے انتخابی دفتر میں کارکنوں سے افسوس کا اظہار کیا بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر پارٹی سے وابستہ تمام افراد افسردہ ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم سرجوڑ کر بیٹھیں اور اپنےدشمنوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور ان کی بیخ کنی کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں بیان میں پارتی پارٹی زمہ داران نے سانحہ میں شہید ہونے والے تمام شہدا کے لواوحقین سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین