• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ، پرائمری ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے 58افسروں کے تبادلے

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) 58 افسران کا الیکشن کیلئے دیگر شہروں میں تبادلہ کر دیا گیا، راولپنڈی کے ڈی ایم او محمد عدنان کو جہلم اور ان کی جہلم سے حامد ناصر کو تعینات کیا گیا ہے ۔ غلام عباس سب رجسٹرار اربن ٹو راولپنڈی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ان کی جگہ فیصل آباد کے عظیم شوکت اعوان کو تعینات کیا گیا۔ سب رجسٹرار احمد حسن رانا اربن ون راولپنڈی کا تبادلہ کر کے ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد اقبال سب رجسٹرار ٹاون ون لاہور کا سب رجسٹرار اربن ون راولپنڈی میں احمد حسن رانجھا کی جگہ تبادلہ کردیا گیا۔ ان 58 افسران کا تعلق لوکل گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ اور محکمہ تعلیم سے ہے اور ان میں پنجاب کے مختلف محکموں میں گریڈ 17 میں کام کرنے والے افسران بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین