• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بڑے فائنل سے پہلے رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے شاندار پرفارمنس دے کر رنگ جما دیا جبکہ ورلڈ کپ مشعل اگلے عالمی کپ کے میزبان قطر کے حوالے کردی گئی ۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کے 12 اسٹیڈیمز میں ایک مہینے سے زائد جاری رہنے والا فٹ بال کا عالمی میلہ آج شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں تقریب سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد سے خصوصی ملاقات کی اور اگلے عالمی کپ کی مشعل ان کے حوالے کردی ۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

اس موقع پر پیوٹن نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم نے اس شاندار کھیل میں فینز کے لیے جو کچھ کیا اس پر ہمیں بہت فخر ہے، ہمیں بحیثیت قوم اور ملک دنیا بھر سے روس میں عالمی کپ کے لیے آنے والے فٹ بال کے شائقین کے ساتھ جڑ کر بہت خوشی ملی۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے قطر کے دوست بھی 2022 ورلڈ کپ کا انعقاد اسی طرح اعلیٰ سطح پر کریں گے اور ہم اپنے تجربات سے انہیں آگاہ کرنے اور ان کی ایونٹ کے انعقاد کے لیے بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

اختتامی تقریب میں قطر کے امیر شیخ تمیم نے روس اور فیفا کے صدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی مقابلے کو طے شدہ عالمی معیار کے مطابق منعقد کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور اس راہ میں حائل تمام تر مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

لزنیکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں امریکی اداکار ول اسمتھ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کے آفیشل گانے 'لو اٹ اپ پر پرفارمنس دی ۔

تازہ ترین