• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری، مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 17 افراد جاں بحق

حیدرآباد، ٹریلر اور بس میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 17 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق حادثہ مٹیاری اور بھٹ شاہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر شاہراہ پر کھڑے ٹرالر میں جاگھسی جس کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ہالا منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم ایس تعلقہ اسپتال ڈاکٹر انور سومرو کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 2 بچوں سمیت 17 افراد شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے حیدرآباد کے رہائشی زئنور برادری کے ہیں جو سکرنڈ میں شادی تقریب کے بعد حیدرآباد واپسی جارہے تھے۔

ایس ایس پی زاہدشاہ کا کہناہے کہ 3 افراد کی لاشیں بس کے نیچےدبی ہیں جنھیں نکالنےکی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین