• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے نگراں حکومت کو خط کیوں لکھا؟

شہباز شریف نے نگراں حکومت کو خط کیوں لکھا؟

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگراں حکومت کو خط لکھ دیا۔

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نوازشریف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، جبکہ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کا خط نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین