سینئرسیاست دان اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کو بھی میاں نواز شریف سے جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی ،جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔
گزشتہ روز بھی سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات نہ کرانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہیں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،حالانکہ عوام نے نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنایا لیکن اصل مجرم پر ویز مشرف ہے اور اس نے ملک کاآئین توڑا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکا آج اڈیالہ جیل میں تیسرا روز ہے اس دوران ان سے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے اہلخانہ کے کیساتھ نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی ۔