• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جھولا بولٹ ٹوٹنے کے باعث گرا

کراچی کے عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کی اتبدائی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جھولا چلنے کے دوران مین بولٹ ٹوٹنے کے باعث گرا۔

کرائم سین انویسٹی گیشن ایسٹ کی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کی وجہ سے گرا ۔


واقعے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 16افراد زخمی ہوئے تھے ۔

چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر حادثے کے باعث پارک تین دن کےلئے بند کردیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر شرقی نے پارک کی ملکیت سے انکار کیا اور کہا کہ پارک 2004ءمیں کے ایم سی سے لے لیا گیا تھا ۔

کے ایم سی کی ٹیم نے عسکری پارک کا دورہ کیا اور گرنے والے جھولے کی مختلف زاویوں سے تصاویر لیں اور معائنہ کیا ۔

کمشنر کراچی صالح فاروقی نے کہا ہے کہ تحقیقات کررہےہیں عسکری پارک میں لگے جھولےعالمی معیار کےتھے یا نہیں، گرنے والے جھولے کو ٹرائل پر چلایاجارہا تھا،تمام جھولوں کی انسپکشن کی جائے گی،مالکان کو بھی تحقیقات میں شامل کریں گے ،انکوائری تین دن میں مکمل ہوجائےگی۔

کے ایم سی لینڈ ذرائع کا کہنا ہےکہ عسکری پارک 2004 میں کے ایم سی سے لے لیا گیا تھا، 2004 میں پرانی سبزی منڈی یہاں سے سپر ہائی وے منتقل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پارک کی جگہ کے ایم سی کی ملکیت تھی،جھولاگرنے کےواقعے میں تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین