• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسبان نےآزاد امیدوار سلیمان نور عالم کے ساتھ انتخابی مہم شروع کر دی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاسبان کے مرکزی عہدیداروں نے سینٹ جوزف کرسچن کالونی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد میں آزاد امیدوار پی ایس 65 سلیمان نور عالم کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محمد ارشد آرائیں و دیگر نے کہا کہ ہم رنگ، نسل و مذہب سے ہٹ کر نوجوان امیدوار کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں جو نوجوان قائد اعظم کے بنائے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط کرنے کے لئے میدان میں اترا ہے، عوام ذاتی، جماعتی اور گروہی مفادات رکھنے والوں سے پوچھیں کہ انہوں نے اقلیتوں کے لئے کیا منشور رکھا ہے، آج سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے لئے برابری کا جھوٹا نعرہ لگاکر قیمتی ووٹ مانگ رہی ہیں جبکہ عملی طور پر اقلیتوں کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا، انہوں نے سوال کیا کہ سیاسی جماعتیں بتائیں آج الیکشن میں کتنے مسیحیوں یا ہندو برادری کو جنرل نشستوں پر امیدوار کھڑا کیا ہے۔

تازہ ترین