• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا،39 بیج کے 1398 جوان پاس آؤٹ ہوئے ،کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو اور مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کریم کھرل نے پریڈ کا معائنہ کیا،شرجیل کھرل نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاس آؤٹ ہونے اور نمایاں کارگردگی دکھانے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی،سینٹر کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جاچکا ہے، رزاق آباد ٹریننگ سنٹر ہر قسم کی پولیس ٹریننگ کےلئے موزوں ہے۔
تازہ ترین