جہلم(طارق مجید کھوکھر)حلقہ این اے 66سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جہلم شہر کے تاجروں سے ملاقات کریںگے،یہ فیصلہ انہوں نے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ لوورز گروپ اور مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر محمد عارف چوہدری سے ملاقات کے بعد کیا۔جبکہ محمد عارف چوہدری انہیں مسجد گنبد والی کے سامنے زیرو پوائنٹ پر سینکڑوں تاجروں کے ہمراہ ان کا استقبال کریںگے اور اس کے بعد چوہدری فرخ الطاف کو ساتھ لے کر چوک اہلحدیث ،کناری بازار،مین بازار،دلہن بازار،رام دین بازار،راجہ بازار،نیا بازار،ٹرنک مارکیٹ،سبزی منڈی جائیں گے۔