• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا آج سے ’رزلٹ ٹرانسمیشن سروس‘ ایکٹیویٹ کرے گا

نادرا آج سے ’رزلٹ ٹرانسمیشن سروس‘ ایکٹیویٹ کرے گا

الیکشن 2018ء کے نتائج رزلٹ ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے معاملے پر نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے آج سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آر ٹی ایس سافٹ ویئر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ 1لاکھ 70ہزار سے زائد پریزائیڈنگ، سینئر پریزائیڈنگ افسران کی تربیت 15جولائی کو مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ جن افسران کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہیں ان کے عملے کے اسمارٹ فونز آر ٹی ایس سے منسلک کیے جائیں گے، پریزائیڈنگ افسران کسی بھی ساتھی کے فون کے ذریعے آر ٹی ایس استعمال کرسکیں گے۔

تازہ ترین