• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ

مستونگ خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ

مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے کے ذمے دار کی شناخت کے لیے خودکش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔

مستونگ خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہے، سی ٹی ڈی حکام نے خودکش حملہ آورکی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔

مبینہ خود کش حملہ آور کے جائے وقوع سے ملنے والے جسمانی اعضا اور خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں ہونے والے انتخابی جلسے کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواز سراج رئیسانی سمیت ڈیڑھ سو افراد شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین