• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیورون پاکستان لبریکنٹس کے بلینڈنگ پلانٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح

شیورون پاکستان لبریکنٹس کے بلینڈنگ پلانٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح

شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ (CPLPL)نے 16 جولائی2018ء کو ویسٹ وہارف کراچی میں واقع اپنے لبریکنٹس بلینڈنگ پلانٹ میں جدت اور توسیع کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔

یہ توسیعی پروجیکٹ جو تین سال سے زائد عرصے پر محیط دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے، شیورون کے پاکستانی مارکیٹ میں طویل مدتی ترقی کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ اس تقریب میں CPLPL کی ریجنل اور ملکی لیڈر شپ بشمول مسز کولین سروینٹیز، پریذیڈنٹ لبریکنٹس شیورون کارپوریشن نے شرکت کی۔

مسز سروینٹیز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان شیورون کارپوریشن کے لئے ایک اہم گروتھ مارکیٹ ہے اور ہمیں اس ملک میں زبردست مواقع نظر آتے ہیں۔ ہمارے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اس مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لئے ہمارے طویل مدتی عزم کا ایک ثبوت ہے۔

اس افتتاحی تقریب سے شیورون کے نئے جدید ترین انفرا اسٹرکچر کے بروئے کار آنے کا آغاز ہوا جس میں مکمل آٹومیٹڈ، ہائی ٹیک بلینڈنگ سسٹمز شامل ہیں۔ یہ توسیعی پروجیکٹ بہتر کارکردگی اور بھروسہ مندی کے ساتھ پیداواری گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بلینڈنگ کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا جبکہ اگلے مرحلے میں فلنگ، پیکجنگ اور ویئر ہائوسنگ کی گنجائش میں اضافے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

شیورون پاکستان لبریکنٹس

شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ دنیا کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ انرجی کمپنیز میں سے ایک شیورون کارپوریشن کا ایک بالواسطہ ذیلی ادارہ پاکستان میں ہیوولین اور ڈیلو برانڈز کے تحت اپنی لبریکنٹ پروڈکٹس فروخت کرتی ہے جو اپنی قابل بھروسہ اور بے مثال کارکردگی کی بدولت ایک مستحکم اور شاندار ساکھ کے مالک ہیں۔

کمپنی ملک بھر میں لبریکنٹ ڈسٹری بیوٹرز، مخصوص آئل شاپس اور برانڈڈ آئل چینج فیسلیٹیز کے وسیع نیٹ ورک کی حامل ہے۔ ہیوولین برانڈ ایک بھرپور ثقافتی وراثت کا حامل ہے جو سال1904ء سے جاری اپنی شاندار تاریخ کی بدولت اپنے بے مثال معیار اور اعلیٰ کارکردگی کے لئے دنیابھر میں وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔

ڈیلو پراڈکٹس آن روڈ اور آف روڈ دونوں طرح استعمال کے لئے ڈیزائن کی جاتی ہیں جن میں ٹرک اور بس کے ذریعے نقل و حمل سے لے کر تعمیرات، کان کنی اور بجلی کی پیداوار تک شامل ہے۔ ISOSYN کے ساتھ تیار کئے گئے ڈیلو پریمیم لبریکنٹس وسیع اقسام کے استعمالات میں عالمی معیار کا تحفظ، کارکردگی اور بے پناہ بھروسہ مندی فراہم کرتے ہیں۔

شیورون پاکستان لبریکنٹس پاکستان کی آئل انڈسٹری میں بہت سے جدید نظریات متعارف کرانے والی پہلی کمپنی تھی جن میں پریمیم کوالٹی لبریکنٹس اور پیکجنگ کے نئے تصورات متعارف کرانا شامل ہے۔ اس کا جدید ترین کمپیوٹرائزڈ لبریکنٹ بلینڈنگ پلانٹ انڈسٹری میں اعلیٰ ترین سیفٹی اور کارکردگی کے بلند ترین معیار کی مثال کی حیثیت رکھتا ہے اور کمپنی کی تکنیکی سبقت کی امتیازی علامت ہے۔

شیورون پاکستان کی معاشی ترقی میں ایک مستعد اور مثبت حصہ دار ہے اور اس نے حال ہی میں پرائمری اسکولوں میں تعلیم، اعلیٰ تعلیم، کھیل اور ماحولیات میں بہتری کے حوالے سے اپنے سماجی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کا آغاز بھی کیا ہے۔

تازہ ترین