• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت اور ادیتی راؤ حیدری ریمپ پر واک کریں گی

کنگنا رناوت اور ادیتی راؤ حیدری ریمپ پر واک کریں گی

نئی دہلی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ادیتی راؤ حیدری فیشن شو میں بھارتی ڈیزائنرانجو مودی اور ترن تہیلیانی کے ملبوسات کی نمائش کے لئے ریمپ پر واک کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں 25جولائی کو منعقد ہونے والے انڈین کچور ویک کے پہلے روز مختلف ماڈلز ڈیزائنرز انجو مودی اور ترون تہیلیانی کے ملبوسات کی نمائش کریں گی جن میں اداکارہ کنگنا رناوت اور ادیتی راؤ حیدری بھی ریمپ پر واک کریں گی۔

تازہ ترین