• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سلامتی اور استحکام جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) وٹفورڈکے کمیونٹی رہنمائوں چوہدری محمد شاہپال، چوہدری محمد سعید، چوہدری رفیق، امجد امین بوبی، شفقت اقبال، چوہدری محمد افسر و دیگر نےکہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہمیں عالمی برادری میں باوقار زندہ رہنے کے لیے ایک جمہوریت پسند اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ کمیونٹی رہنما امجد امین بوبی نے کہا پاکستان اور آزاد کشمیر میں کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب بلاامتیاز ہونا چاہیے۔ پاکستان معاشی و اقتصادی طور پر ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ عدلیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ قوم کے خزانے میں جمع کرانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ چوہدری محمد افسراور چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ عوام انتخابات میں محب الوطن، قابل اور دیانت دار نمائندوں کا انتخاب کریں۔ چوہدری محمد سعید نے کہاکہ پاکستان میں ایک محب الوطن اور مخلص قیادت مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
تازہ ترین