• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی سول ایوی ایشن فضائی سیرمعاملہ ، چیئرمین نیب نےجانچ پڑتال کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیب کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے مبینہ طورپر دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانیوالی پرواز کو ائر سفاری کے طور پر نانگا پربت کی فضائی سیر کیلئے غیرقانونی طورپر استعمال کرنے اور سکردو ائر پورٹ پر اسلام آباد آنیوالے مسافروں کو اڑھائی گھنٹے غیر ضروری انتظار کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیساتھ ساتھ ڈی جی نیب گلگت بلتستان، راولپنڈی کو شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے،چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹو کی جانب سے طیارہ ملک سے بلا اجازت باہر لیجا کر کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی فوری طورپر طلب کرلی ہے تاکہ ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے، چیئرمین نیب نے کہا ہے پی آئی اے قومی اثاثہ ہے جس کی کارکردگی قوم کی امنگوں کے برعکس ہونے کیساتھ ساتھ قومی سرمایہ کا بھی مبینہ طو ر پر بے دریغ استعمال کے علاوہ ادارہ ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہاہے جس کا تدارک اور قومی سرمایہ کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ 
تازہ ترین