• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے دو امیدواروں کو الیکشن کیلئےنااہل قرار دیدیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں حصہ لینے والے مزید دو امیدواروں کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔پی ایس16قمبرشہدادکوٹ سےمحمدعلی اورپی پی 90 سےشہزادنیازی الیکشن لڑنےکیلئےنااہل ہوئے، تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما محمد علی کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ پی ایس سولہ قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔جس پر سپرہم کورٹ نے محمد علی کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے محمد علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔دوسری جانب اسی بینچ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی نوے سے ڈاکٹر شہزاد نیازی کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی تئیس سے آفتاب اکبر کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی۔ 

تازہ ترین