• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر سمیت سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کی جائے: ڈاکٹر مہناز خاکوانی

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز میں افرادی قوت کی شدید کمی کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہورہی ہےاور ڈاکٹرز کو 24 ، 24 گھنٹے کام کرنا پڑ رہا ہے،ڈاکٹرز کے ڈیوٹی کے اوقات کو فکس کیا جائے ، اوور ٹائم کی اضافی تنخواہ ملنی چاہئےنشتر ہسپتال و ملتان کے دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نےڈاکٹرز رابطہ مہم کے سلسلے میں پائینئر یونٹی کے وفد کے ہمراہ نشتر وارڈ نمبر 3 ، نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ ، اور وارڈ نمبر 21 کا دورہ میں ڈاکٹرز سے ملاقات کے دوران کیا ، ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی نے کہاکہ تمام ہاؤس آفیسرز کو تنخواہ جاری کی جائے اور ملتان کے تمام ہسپتالوں میں پی جی آرز کی تعداد بڑھائی جائے ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرائمری اور سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ کو سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے احکامات جاری کرے ۔
تازہ ترین